بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کارپوریشن علاقے کی حد میں شہر بھر میں ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو لے کر کارپوریشن انتظامیہ مسلسل سختی برت رہا ہے ۔ میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے حکم پر پربھاگ سمیتی نمبر 3 کے علاقائی اسسٹنٹ کمشنر صدام جادھو کی ٹیم نے راجیو گاندھی نگر میں غیر قانونی تعمیرات کو انہدامی دستے کے اہلکاروں اور جے سی بی کی مدد سے توڑ کر زمین دوز کر دیا ہے ۔ غیر قانونی تعمیرات پر جاری انہدامی کارروائی سے غیر قانونی کام میں ملوث بلڈروں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔
کارپوریشن انتظامیہ سے ملی معلومات کے مطابق كامتگھر علاقے میں واقع راجیو گاندھی نگر میں سروے نمبر 88 اور 89 پر بلڈر گوتم چند گوكل چند جین بغیر کارپوریشن انتظامیہ سے پرمیشن لئے غیر قانونی طور پر تعمیرات کر عمارت بنائے جانے میں لگے تھے ۔

معلومات ملتے ہی کارپوریشن کمشنر منوہر ہیرے کے حکم پر پربھاگ سمیتی نمبر 3 کے علاقائی اسسٹنٹ کمشنر صدام جادھو، بیٹ انسپکٹر رماکانت مہاترے، سنیل وگل، نارائن پاٹل آکاش پاٹل سمیت تجاوزات دستے کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور کارپوریشن اہلکاروں اور جے سی بی مشین کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات کو پوری طرح زمین دوز کر دیا ۔ کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات پر مسلسل جاری انہدامی کارروائی سے بلڈروں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ کارپوریشن انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات پر انہدامی کارروائی کو تیز کئے جانے کے اشارے دیئے ہیں.