
بہت سے گھروں میں گھسا پانی ، کئی جگہ ٹریفک جام
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- 10 دن کے بعد واپس شروع ہوئی زودار بارش نے بھیونڈی شہر کو تیسری دفعہ ڈوبا دیا ہے۔ سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے ۔ صاف صفائی نہ ہونے کے سبب کچڑوں سے بھرے پڑے گٹروں اور نالوں سے پانی بہنے کی بجائے سڑکوں پر سے بہہ رہا ہے جس سے شہر کی سڑکیں ہی نالوں میں تبدیل ہوچکی ہے ۔جس کے سبب شہر کے کئی نشیبی علاقے زیر آب ہوچکے ہیں ۔ پانی گھروں اور پاور لوم کارخانوں میں گھس چکا ہے ۔ سڑکوں پر بھاری پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام سے شہریوں کو بڑی مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔واضح ہو کے گزشتہ 24 گھنٹے سے ہو رہی تیز برسات میں شہر کے نظام پورہ ، كنیری، کملا ہوٹل، نارپولی، بالاجی نگر، 72 گالا کمپاؤنڈ، اعظمی نگر، كاريولی، سبھاش نگر، پدما نگر، کامت گھر، تین بتی ، شیواجی چوک، بھاجی مارکیٹ، نذرانہ کمپاؤنڈ، گوپال نگر، راوجی نگر، شاستری نگر، غیبی نگر، عام پاڑہ ، مہاڈا کالونی، ندی ناکہ ، درگاہ روڈ، عید گاہ روڈ علاقے میں پانی بھرنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے ۔ 
کارپوریشن کے ذریعہ مناسب طریقے سے نالوں صفائی کا کام نہیں ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی گٹر وں اور نالوں سے بہنے کی بجائے سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ سڑکوں نے نالوں کی صورت اختیار کر لی ہے۔ تیز برسات کی وجہ سے پرانا ممبئی آگرہ روڈ، کلیان روڈ، تین بتی ،نذرانہ روڈ، تھانہ روڈ، شیلار، نارپولی، ونجارپٹی ناکہ وغیرہ علاقوں میں ٹریفک جام ہو گئی ہے۔ جہاں گاڑیوں کی لمبی قطار دیکھی جا سکتی ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونےکے باعث ٹریفک جام نے بسوں اور گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے بڑی پریشانی پیدا کر دی ہے ۔ شہر کے بھاجی مارکیٹ میں پانی بھرنے سے شہر میں بھاجی کی ٹھیلہ گاڑیاں نہیں چل رہی ہے ۔سبزی فروش حیران پریشان ہے ۔ اسی طرح شہر کے نشیبی علاقوں کی دکانوں ، مکانوں اور کارخانوں میں پانی گھسنے سے شہریوں کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔