بھیونڈی: دوست نے کیا دوست کا چاقو گھونپ کر قتل

مجرمانہ ریکارڈ والا ہے قاتل
دیڑھ سال پہلے بھی کیا تھا قتل

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بغیر کسی وجہ کے خاتون کی پٹائی کی مخالفت کرنے سے مشتعل ایک دوست نے اپنے ہی دوست کی چاقو گھونپ کر قتل کر ديا ۔ قاتل کو پولیس نے دھردبوچا ہے ۔ دیڑھ سال پہلے بھی قاتل نے ایک اور قتل کیا تھا ۔

پولیس کے مطابق بھیونڈی کے شانتی نگر علاقے کا رہنے والا نفیس توتلا (17) اور نیو آزاد نگر میں رہنے والا عتیق جمیل انصاری (17) منگل کی رات میں شانتی نگر کے پائپ لائن میں پیدل گھوم رہے تھے۔ اسی دوران لوٹ مار کے مقصد سے نفیس نے ایک عورت کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگا۔ جسكی اس کے ساتھی عتیق نے مخالفت كی ۔ جس سے ناراض ہو کر نفیس نے عتیق کے سینے میں چاقو گھونپ ديا۔ اس وجہ سے اس کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہوگئی ۔ قتل کی معلومات شانتی نگر پولیس کو ملنے پر پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج ديا۔ جسكے بعد شانتی نگر پولیس نے عتیق کی ماں رضوانہ انصاری کی شکایت پر قاتل پر قتل کا مقدمہ درج كيا ۔ جسكے بعد شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے کرائم پی آئی کرن کباڑی نے اپنی ٹیم کے ساتھ شانتی نگر علاقے میں جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جسے پولیس نے بدھ کو چلڈرن کورٹ میں حاضر کیا تھا ۔جسے 20 دن کے لئے بال سدھار گرہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ معاملےکی تحقیقات کر رہے کرائم پی آئی کرن کباڑی نے بتایا کہ قاتل نفیس کی کم عمر ہونے کے باوجود بھی وہ جرم کی راہ کو پکڑ لیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی اس نے فروری 2018 میں بھی قتل کی واردات کو انجام دیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ قاتل نشے کا عادی ہے ۔اس واقعہ کو انجام دینے سے پہلے بھی وہ نشے کی گرفت میں تھا۔ بتا دیں کہ بھیونڈی کا شانتی نگر کا پائپ لائن والا علاقہ مجرمانہ ریکارڈ والے نشیڑیوں کا اڈہ ان دنوں بن چکا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading