بھیونڈی ( شارف انصاری ):- برسات کے پہلے کارپوریشن کے ذریعہ خطرناک ، انتہائی خطرناک اعلان کی گئی عمارتوں کو توڑنے کا حکم دیتے ہوئے کارپوریشن کمشنر منوہر ہیرے نے افسران سے کہا کہ بھیونڈی کارپوریشن کی طرف سے اعلان کی گئی خطرناک اور انتہائی خطرناک عمارتوں کو منہدم کئے جانے کیلئے فوری کاروائی کریں ۔ ورنہ متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جنھوں نے کاروائی میں غفلت کی ہے ۔ کمشنر آج میونسپل ہیڈکوارٹر میں افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ مذکورہ موقع پر اضافی کمشنر اشوک رنكھاب، میونسپل ڈپٹی کمشنر دیپک کرلیكر، سری کانت دیو، شہر انجینئر ایل پی گائیکواڑ، پربھاگ افسر سدام جادھو، بالارام جادھو، سنیل بھوئیر، شمیم انصاری، سومناتھ سوشٹے سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔
واضح ہو کے کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں واقع سبھاگره میں خطرناک اور انتہائی خطرناک عمارتوں کو منہدم کئے جانے کیلئے منپا کمشنر منوہر ہیرے کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ کارپوریشن افسران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر منوہر ہیرے نے کہا کہ بھیونڈی کارپوریشن علاقے کے تحت قریب 756 عمارتوں کو خطرناک اور انتہائی خطرناک قراد دیتے ہوئے منہدم کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہیں ۔ انتہائی خطرناک اور خطرناک عمارتوں کو توڑا جانا مکینوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ بھیونڈی کارپوریشن کے ذریعہ خطرناک اور انتہائی خطرناک اعلان کی گئی عمارتوں کی بجلی کی فراہمی منقطع کئے جانے، پانی سپلائی کاٹے جانے، عمارتوں سے مکینوں کو خالی کرائے جانے سمیت دیگر ضروری قدم اٹھایا جانا مفاد عامہ کے تحت انتہائی ضروری ہے ۔ آئندہ برسات کے پہلے ہی جلد سے خطرناک عمارتوں کو منہدم کئے جانے کی کارروائی فورا کی جائے ورنہ لاپرواہ افسران کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا ۔ کارپوریشن کمشنر ہیرے نے انتباہ دیا کہ کسی بھی خطرناک اور انتہائی خطرناک عمارتوں کے منہدم ہونے پر جان مال کے نقصان کی حالت میں متعلقہ افسران کو ذمہ دار مان کر کارپوریشن ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی ۔