بھیونڈی (شا رف انصاری):- بھیونڈی کارپوریشن میں نومنتخب ہاؤس لیڈر خان مطلوب سردار کا آج کارپوریشن دفتر پہنچ کر بھیونڈی شہر ضلع اقلیتی شعبہ کے صدر طفیل فاروقی نے استقبال کیا اس موقع پر ان کے ساتھ غیر منظم کامگار کے مقامی صدر حذیف موجود تھے ۔ اس موقع پر اقلیتی شعبہ کے صدر طفیل فاروقی نے ہاؤس لیڈر خان مطلوب سردار کو شال پہناتے ہوئے انھیں گلوں کا تحفہ پیش کیا ۔ ہاوس لیڈر مطلوب سردار سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر طفیل فاروقی نے شہر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ طفیل فاروقی نے اس موقع پر کہا کہ بھیونڈی کے حالات کافی خراب ہے ۔سڑکیں خستہ حال پڑی ہے ۔ جس کے لیے کانگریس پارٹی کافی محنت کررہی ہے ۔ صدر طفیل فاروقی نے بی جے پی کی دوہری پالیسیوں کی پول کھولتے ہوئے کہا کے شہر کی سڑکوں کی تعمیر کا کام تین مہینہ قبل ہی شروع ہوجاتا مگر بی جے پی کے ہی رکن اسمبلی نے وزیر اعلی کو مکتوب بھیج کر سڑکوں کے متعلق غلط معلومات فراہم کراتے ہوئے جانچ کے نام پر تعمیری کاموں کو شروع ہونے سے قبل ہی بند کروا دیا اور شہر میں سڑکوں کے نام پر کانگریس کو بدنام کرنے کا دم بھرتے گھوم رہے ہے ۔ لیکن کانگریس کے مئیر جاوید دلوی صاحب نے تگ و دو کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کو جلد شروع کرنے کی منظوری حاصل کر لی ہے اورجلد ہی شہر کی سڑکوں کا آر سی سی کام شروع ہوجائیگا ۔ انھوں نے مزید کہا کے بھیونڈی اقلیتوں کا شہر ہے اور یہاں پر کثیر تعداد میں پاور لوم مزدور اور محنت کش غریب طبقہ آباد ہے جنہوں نے کانگریس پر اعتماد کرتے ہوئے بھیونڈی کارپوریشن میں 47 سیٹوں پر کانگریس کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا اس لئے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کانگریس پارٹی پوری طرح پابند ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ان کو سبھی بنیادی سہولیات فراہم کرائیں گی ۔