بھیونڈی:کار میں فرضی نکاح کر معشوقہ کے ساتھ عصمت دری ، عاشق فرار

بھیونڈی (شارف انصاری):- گلزار نگر میں رہنے والے ایک نوجوان نے شانتی نگر علاقے میں رہنے والی 23 سالہ لڑکی کے ساتھ جان پہچان کر اس کو اپنے پیار کے جال میں پھنسایا ۔ اس کے بعد عاشق کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ متعدد بار عصمت دری کرنے کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔

تین سے چار برس کے دوران عاشق کے ذریعہ کئے گئے تعلقات اور مار پیٹ سے پریشان ہوکر متاثرہ لڑکی نے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں اپنے ساتھ ہوئی عصمت دری کی شکایت کی ہے ۔ شانتی نگر پولیس نے لڑکی کے ساتھ ہوئی عصمت دری پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جسکی خبر ملنے کے بعد عاشق فرار ہو گیا ہے ۔

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق شانتی نگر علاقے کے گلزار نگر میں رہنے والے 28 سالہ نوجوان اظہر انصاری 28 شانتی نگر علاقے میں رہائش پذیر ایک 23 سالہ لڑکی سے جنوری 2014 میں جان پہچان کی ۔ذرائع کے مطابق اظہر انصاری نے لڑکی سے شناخت کا فائدہ اٹھایا اور اس کو محبت کے جال میں پھنسایا جس کے بعد اس نے نوجوان خاتون سے جسمانی تعلقات کا مطالبہ کیا ۔ جس پر متاثرہ نے اسے شادی کرنے کی شرط رکھی ۔ لڑکی کی تجویز کے بعد اظہر نے ایک زائیلو کار میں فرضی نکاح کیا اور اسے لاج میں لے جاکر اس کے عصمت دری کی ۔ متاثرہ کی شکایت کے مطابق ملزم ٹورنٹ پاور کمپنی میں نوکری کرتا ہے ۔گزشتہ چار برسوں میں بار بار اسے مختلف مقامات پر واقع لاج میں لے جاکر اسکے ساتھ عصمت دری کرتا رہا ۔ اس دوران متاثرہ لڑکی دو بار حاملہ ہوئی ۔ یہ جانکاری ملنے کے بعد ملزم اظہر نے متاثرہ لڑکی کا اسقاط حمل کروایا اور اس کے ساتھ غیر اخلاقی و غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے اسے مارنے پیٹنے لگا ان ۔سب واردات سے پریشان ہو کر متاثرہ لڑکی نے اپنے اوپر گزرنے والی ظلم و ستم کی روداد شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں بیان کی شانتی نگر پولیس نے اظہر انصاری کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 376 ، 420 ، 413 کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے ۔ اپنے خلاف پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج ہونے کی بھنک لگتے ہی عصمت دری کا ملزم اظہر فرار ہوگیا ہے ۔ شانتی نگر پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے ۔ اس معاملے کی جانچ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنتوش براٹے کر رہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading