اغوا کرکے کی عصمت دری پھر گلا گھونٹ کر کیا قتل ، مشتبہ ملزم پولیس حراست میں
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں ایک شرمسار کرنے والی واردات رونما ہوئی ہے جس نے پورے شہر کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ بھیونڈی تعلقہ کے کون گاو¿ں پولیس کی حد میں واقع سرولی پاڑہ کے پائپ لائن کے قریب نامعلوم درندہ صفت شخص کے ذریعہ ایک مزدور کی 6 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کا بڑی سفاکیت سے قتل کرنے کا سنسنی خیز معاملہ آج منگل کی صبح روشنی میں آیا ہے۔
پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر اس معاملے کی سختی سے تفتیش شروع کردی ہے۔مذکورہ واردات کے بعد پورے علاقے میں زبردست سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول بچی کا نام ماہی کماری یوگیندر مہاتو(۶ سال) ہے۔ مقتولہ کے والدین بہار کے نالندہ کے رہنے والے ہیں۔ وہ گذشتہ چھ برسوں سے سراولی کے ایم آئی ڈی سی میں رہائش پذیر ہیں اور مزدوری کرکے اپنا گذر بسر کررہے ہیں۔
دیوالی کی چھٹیوں کی وجہ سے ماہی کماری اپنے والدین کے ساتھ گھر پر تھی۔ شان میں جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی تب وہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔ جس کے بعد اس کے والدین نے ہر ممکن جگہ اس کی تلاش شروع کی تب منگل کی صبح سراء۲ولی پائپ لائن کے قریب جھاڑیوں میں اس کی لاش ملی۔ اس سنگین واردات کی اطلاع کون گاو¿ں پولس کوملتے ہی بھیونڈی کے ڈپٹی پولس کمشنر راجکمار شندے، کون گاو¿ں پولس اسٹیشن کے سینئر پولس انسپکٹر رم،یش کاٹکر پولس عملے کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ گئے اور لاش کا پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے اسے بھیونڈی کے اندرا گاندھی میموریل ہاسپٹل بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں مقتولہ بچی کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر اس کا بیدردی سے قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کون گاو¿ں پولس نے نامعلوم ملزم کے خلاف تعزیری دفعات ۳۶۳، ۳۰۲، ۱۰۲، ۴۶۳، ۶۶۳(اے)، ۶۷۳ سمیت بچوں کے جنسی استحصال انسداد قانون (پوکسو ایکٹ) ۲۱۰۲?ئ کی تعزیری دفعات ۴، ۸، ۹(ایچ) اور ۰۱ کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ کونگاو¿ں پولس نے ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لے کراپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔