جعلی کاغذات دیں کر عہدہ ہتھیانے والے کارپوریٹروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
بھیونڈی (شارف انصاری):- چار معطل نامزد کارپوریٹروں کے مسئلے کو لے کر جارحانہ رویہ اختیار کر بھیونڈی بی جے پی نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے بھیونڈی کارپوریشن میں کانگریس کے میئر سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی جے پی کے ایم ایل اے مہیش چوگھلے نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ بھیونڈی نظام پور شہر مہانگر پالیکا میں بدعنوانی سباب پر ہے۔ انتظامیہ پر اعلی افسران کائی کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اقتدار میں بیٹھے لیڈران اور افسران بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہے ۔ نامزد 4 کارپوریٹروں کے معطل ہونے کے معاملے پر کانگریس کو گھیرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی مہیش چوگلے نے کہا کہ میونسپل کمشنر نے اپنی رپورٹ میں تبصرہ کیا ہے کہ معطل چاروں نامزد کارپوریٹران اس عہدے کے زمرے میں نہیں بیٹھتے ہے۔ اس کے باوجود قائدے قانون کو درکنار کر مئیر نے کارپوریشن میں اکثریتی بنیاد پر غلط تجویز کو منظوری دلائی ۔ جس کا جنرل اجلاس میں بی جے کے حزب اختلاف لیڈر شیام اگروال اور بی جے پی کے کارپوریٹروں نے شدید مخالفت کی ۔ اسی طرح بھیونڈی کارپوریشن میں من مانی و تاناشاہی کا راج چل رہا ہے ۔بھیونڈی مغربی حلقے سے بی جے پی رکن اسمبلی کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں خود رکن اسمبلی مہیش چوگلے نے بھیونڈی کارپوریشن میں حکمراں جماعت کانگریس پر الزام لگایا کہ بھیونڈی میں دانشوروں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ چار معطل نامزد کارپوریٹروں کے معاملے پر ایم ایل اے چوگھلے نے حکومت کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس عہدے پر دانشوروں کو مقرر کرنے کا قانون حکومت نے رکھا ہے ۔ اس عہدے پر پیسہ لے کر بھرسٹاچارئیوں (بدعنوان افراد) کو دیا جارہا ہے۔ کسی کا نام نہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی چوگھلے نے کہا کہ کانگریس میں دوسری پارٹی سے آئے ہوئے کچھ ایسے لوگوں کو نامزد کارپوریٹر کا عہدہ دیا ہے جنھوں نے سماج اور تنظیموں کا بوگس کاغذات و دستاویز جمع کر عہدہ حاصل کیا ہے۔ یہی بدعنوان اقتدار کا غلط استعمال کر کے کارپوریشن کو لوٹتے ہیں اور پیسہ کما کر لاکھوں کروڑوں روپئے کی مالیت بنا لیتے ہیں ۔ جب عوام نے ایسے بدعنوان لوگوں کو اقتدار سے باہر کر دیا ہے تو ایسے لوگ اب دھن بل کی طاقت پر اقتدار میں داخل ہونے کی کوشش کر رہیے ہے۔ جعلی کاغذات پیش کر عہدہ حاصل کرنے والے ان لوگوں کی پس منظر کے مجرمانہ ریکارڈ کی تحقیقات کر کے ان خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے ۔ پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر شیام اگروال نے کہا کہ کارپویشن میں ہونے والی بدعنوانی کی وجہ سے شہر کی ترقی روکی ہوئی ہے ۔ شہر کو برباد کرنے میں کارپوریشن افسران کا بڑا ہاتھ ہے ۔ اگروال نے کہا کہ حکومت کی جانب سے منظور شدہ فنڈز سے MMRDA سے سڑکوں کی منظوری کے بعد بھی سڑکیں نہیں بن پارہی ہیں ۔ کارپوریشن میں کارپوریٹروں اور انجینئرز کو یہ نہیں معلوم پڑتا ہے کہ شہر میں کون سی سڑک اور گٹر بنے گی ۔ پوری اکثریت حاصل کرنے کے بعد بھی کانگریس پارٹی بھیونڈی کے عوامی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب نہیں ہے ۔ کارپوریٹروں کو اعتماد میں لئے بغیر سب من مانی طور پر کام ہورہا ہیں ۔ اگروال نے الزام لگایا کہ حکومت بھیونڈی میں قابل افسر بھیجتا ہے تو کارپوریشن کے بدعنوان لوگ اس کو درکنار کر دیتے ہیں اور بغیر ڈگری والے افسر کو ایگزیکٹو سٹی انجینئر بنا کر بیٹھا دیتے ہیں۔ جس کا نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ سڑک کی چوڑائی کرنے میں غلط طریقے غریب انسان کا گھر توڑ دیا جاتا ہے۔ میونسپل کارپوریشن میں حکومت سے 25 کروڑ روپئے کا فنڈ آیا ہے۔ اس کا مناسب طریقے سے استعمال نہیں کیا جا رہا ہے ۔ ٹینڈر دینے میں شفافیت نہیں کی جا رہی ہے ۔ صاف صفائی اور دیگر ٹھیکوں میں بدعنوانی کا بول بالا ہے ۔ ایک ہی کمپنی کو چار چار ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں ۔ جس کی بی جے پی سخت مخالفت کرتی آئی ہے اور آگے بھی مخالفت کرے گی ۔ صحافیوں کی طرف سے شہر کی ترقی سے متعلق موضوع پر پوچھے گئے سوال پر بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ بھیونڈی کے مسائل کو ختم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ جب تک بھیونڈی مہانگرپالیكا سے بدعنوانی پوری طرح سے ختم نہیں ہوگی تب تک بھیونڈی کی ترقی نہیں ہو سکتی اس کے لئے شہر کی عوام کو بیدار ہونا پڑیگا ۔