بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس انکت گوئل نے سال کے اختتام اور نئے سال کا استقبال امن و امان اور خوشی کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہ کر منانے کی اپیل عوام سے کی ہے ۔اس دوران انہوں نے شہر میں تحفظ کو لے کر چاک و چوبند انتظام کیا ہے ۔ چپے چپے پر ایس آر پی کو تعینات کیا گیا ہے ۔بھیونڈی کے پولیس ڈپٹی کمشنر انکت گوئل نے بتایا کہ سال کے اختتام کی رات اور نئے سال کے استقبال کے دوران انہوں نے سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظام کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کے دونوں اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے علاوہ، پولیس انسپکٹر، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سمیت 400 پولیس اہلکاروں کے علاوہ سیکورٹی میں ایس آر پی کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بار اور ریسٹورنٹ کو حکومت کے قوانین پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے ۔ ساتھ ہی نشہ میں گاڑی چلانے والوں کو نشہ نہ کرنے کی نصیحت دی گئی ہےكيونکہ نشہ میں گاڑی چلانے والے کو پکڑ کر ان پر کیس کرنے کا حکم انہوں نے پہلے ہی دے دیا ہے ۔اس کے علاوہ شہر کے اہم ناكوں پر انہوں نے زوردار ناکہ بندی لگایا ہے ۔تاکہ کسی بھی انہونی تک نہ صرف آسانی سے پہچا جائے بلکہ تخریب کاری کرنے والوں کے منصوبوں پر پانی پھیرا جاسکے ۔