بھارتی ہیکرز نے علامہ اقبال کے مادرِ علمی مرے کالج سیالکوٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی

 

سیالکوٹ : بھارتی ہیکرز نے علامہ اقبال کے مادرِ علمی مرے کالج سیالکوٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے۔ مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال نے انٹرمیڈیٹ اور بی اے کی تعلیم ’مرے کالج سیالکوٹ‘ سے کیا تھا۔ اب بھارتی ہیکرز نے مرے کالج کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے۔ بھارتی ہیکرز نے ویب سائٹ پہ بھارت کے جھنڈے کی تصویر لگا دی جبکہ بیک گراؤنڈ میں بھارتی ترانہ بجنے لگا۔اس بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ ویب سائٹ کب سے ہیکڈ ہے لیکن اس وقت ویب سائٹ کام نہیں کر رہی اور ہیکرز کے قبضے میں ہے۔

مرے کالج سیلاکوٹ کی ویب سائٹ پر بھارتی پرچم اور ترانہ
مرے کالج سیلاکوٹ کی ویب سائٹ پر بھارتی پرچم اور ترانہ

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سائبر جنگ ہر وقت چلتی رہتی ہے اور کبھی پاکستانی ہیکرز بھارت کی ویب سائٹس ہیک کر لیتے ہیں اور کبھی بھارتی ہیکرز پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کر لیتے ہیں۔خاص طور پہ 14اگست کے قریب آتے ہی دونوں ممالک کے ہیکرز کے ایک دوسرے پر حملے بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی جاسوس نے درجنوں بھارتی فوجی افسران کے کمپیوٹرز ہیک کر کے بھارتی فوج کے انتہائی اہم راز چرا لیے تھے اور ایک بار بھارتی ہیکرز نے پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ کر کے انہیں ہیک کر لیا تھا جبکہ گزشتہ دنوں امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے اس پہ وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی تھیں۔ایک بار بھارتی ہیکرز کی جانب سے چینل 24، دی نیشن، نئی بات، روزنامہ پاکستان سمیت دیگر متعدد ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔ اس سے پہلے بھارتی ہیکرز نے پلوامہ حملے کے بعد نیا حربہ استعمال کرتے ہوئے وزارت خارجہ پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی سائبرحملہ کیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading