بھارتی کسان یونین کا 20 ستمبر کو چکہ جام

جند، 18ستمبر (یواین آئی) بھارتی کسان یونین (بی کے یو) کے ہریانہ ریاست کے صدر گرنام سنگھ چڑونی نے آج زراعت سے متعلق بلوں کی مخالفت میں 20ستمبر کو چکا جام اور 25 ستمبر کو بند کرنے کی اپیل کی۔اس کے علاوہ ، 27 ستمبر کو قومی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ اس تحریک کو پورے ملک میں ایک ہی وقت پر جاری کیا جاسکے جو ایک ہی مطالبات پر مبنی ہو ۔
مسٹر چڑونی اوچانا کی روئی کی منڈی میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

شرومنی اکالی دل کی لیڈر اور نریندر مودی حکومت میں کابینہ کی وزیر ہرسمرت کور بادل کے استعفیٰ کے سلسلے میں مسٹر چڑونی نے کہا کہ محترمہ بادل نے ایسا پنجاب کے لوگوں کے دباؤ میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ کو بھی ریاست کی بی جے پی کی زیرقیادت مخلوط حکومت سے ناطہ توڑنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دشینت نے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ مانگے تھے اور ووٹرز نے انہوں بی جے پی کو ٹھکراکر ہی ووٹ دیئے تھے۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ "دشینت نے ہمارے ووٹوں کو کیوں بی جے پی کو بیچ دیا ۔ اوپر سے وہ بیان دے رہے ہیں کہ یہ آرڈیننس کسانوں کے مفاد میں ہے۔

دشیانت کو چاہیے کہ وہ بی جے پی سے اپنی حمایت واپس لیں نہیں تو آنے والے وقت میں لوگ انہیں گاؤں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعلیٰ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے اور کسانوں کے دھرنے کی حمایت کرنی چاہیے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading