بھات نے پاکستان کا ڈرون کیمرہ مارگرایا

جئے پور:18مارچ ( ایجنسیز) پاکستان اپنے ناپاک ارادوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور سرحد سے متصلہ راجستھان کے شری گنگا نگر سیکٹر میں آج صبح پھر اس کا ایک اور ڈرون دیکھا گیا۔ شری گنگا نگر کے ساتھ ملحق بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ پندرہ دنوں میں بار بار پاکستان کے مشتبہ ڈرون دیکھے گئے ہیں۔ آج صبح بھی شری گنگا نگر سیکٹر میں سرحدی گاوں کونی کے نزدیک گنگ نہر کے بائفرکیشن ہیڈ کے پاس دوبارہ مشتبہ ڈرون نظر آیا۔

 

پولس کے مطابق صبح تقریبا 5:45 بجے یہ ڈرون دکھائی دینے پر اس علاقے میں تقریبا دس منٹ تک مارٹرسے گولے داغے جانے اور طیارہ شکن مشین گن سے گولیاں چلنے کی آوازیں آتی رہیں۔ یہ ڈرون تباہ ہو گیا یا پاکستان کی سرحد میں واپس چلا گیا، ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔اس مہینے میں اب تک شری گنگا نگر سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے آنے والے مشتبہ ڈرون کو مسلسل مار گرایا جا رہا ہے۔ اب تک اس ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر سات آٹھ ڈرون یا یو اے وی تباہ کئے گئے ہیں۔ پاکستان اس سرحدی علاقے میں جاسوسی کرنے کے لئے ڈرون یا یو اے وی بھیج رہا ہے، لیکن سرحد پر تعینات فوج اس کا منہ توڑ جواب دے کر اسے کامیاب نہیں ہونے دے رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading