چرم کو محفوظ کرنے کے عمل پر 40تا50 روپے خرچ
ناندیڑ:10اگست ۔(ورق تازہ نیوز)بقرعید 12 اگست کو ہورہی ہے اس عید پر مسلمان جانوروں کی قربانی دے کر سنت ابراہیمی اد کرتے ہیں ۔تین دن تک مسلسل قربانی دی جاتی ہے ۔ مہاراشٹرحکومت نے گائے اور گائے کی نسل کے جانوروں کی قربانی پرقانون سازی کرکے پابندی عائد کردی ہے ۔اس لئے مسلمان بکروں ‘مینڈی ‘ بھینسوں اور اونٹ کی قربانی دے رہے ہیں ۔سب سے زیادہ بکروں کی قربانی دی جاتی ہے ۔
مراٹھواڑہ کے علماءکرام نے اعلان کیاہے کہ بکروں کی قربانی کے بعد اُن کے چمڑے(چرم ) قربانی کرنیوالے افراد خود دینی مدارس کوپہونچائیں۔کیونکہ اس وقت بازار میں بکروں کے چرم کی قیمت 30تا40 روپے مل رہی ہے ۔جبکہ ایک چرم کومحفوظ کرنے پر 40تا50 روپے خرچ ہورہے ہیں۔ بازاروں میں بکروں کی قیمت میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال سے زائد عمر کے بکرے ‘فی کس 7 تا 8 ہزار روپیوں میںفروخت ہورہے ہیں ۔جبکہ سال گزشتہ ا ن کی قیمت 5تا 6 ہزار روپے تھی ۔