بودھن سے کے سی آر کے قریبی عامر شکیل کو شکست

بودھن:3 ڈسمبر۔( ورق تازہ نیوز) تیلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کے قریبی اور حلقہ اسمبلی بودھن کے بی آر ایس امیدوار عامر شکیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ اس حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے۔

انہیں کانگریس پارٹی کے قریبی حریف پی سدرشن ریڈی نے شکست سے دوچار کردیا ہے۔ اس حلقہ سے ایم ایل سی کویتا نے بہت محنت کی تھی اور عامر شکیل کے حق میں زبردست انتخابی مہم بھی چلائی تھی۔

عامرشکیل کے فلاحی و عوامی کاموں کے باوجود بودھن کے عوام نے انھیں شکست سے دو چار کیا ہے جو قابل غور ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading