نظام آباد اربن کے کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کو شکست کا سامنا رہا ہے۔ اس حلقہ سے بی جے پی امیدوار کامیاب ہوئے ہے۔
بی جے پی امیدوار دھن پال سوریہ نارائنا نے کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کو قابل لحاظ ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی۔
واضح رہے کہ ریاست میں جہاں کانگریس بہتر مظاہرہ کررہی ہے وہیں پر شبیر علی کی ناکامی افسوس ناک ہے
یاد رہے کہ نظام آباد شہری علاقوں میں شبیر احمد کی انتخابی مہم میں شرکت کیلئے ناندیڑ سے کانگریس کے مسلم لیڈران روزانہ جارہے تھےمگر انکی کوششیں رائیگاں ہوئی ہیں۔