کلکتہ12ستمبر(یو این آئی)مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے آج دعویٰ کیا ہے کہ ممتا بنرجی بنگال میں مقیم ایک کروڑ بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی خوف زدہ ہیں کہ کہیں بی جے پی بنگال میں این آر سی کو نافذ کرکے دراندازوں کو نکال باہر نہ کردے۔یہی وجہ ہے کہ ممتا بنرجی مسلسل کہہ رہی ہیں کہ ان کی حکومت بنگال میں این آر سی کو نافذ نہیں ہونے دے گی۔
بی جے پی پر ’تقسیم کی سیاست‘ کرنے کاالزام عاید کرتے ترنمول کانگریس کی سپریمو متما بنرجی نے کہا کہ بنگال کے ایک بھی شہر ی کو این آر سی کے نام پر پریشان ہونے نہیں دیا جائے گا۔ممتا بنرجی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا کہ ”ممتا بنرجی جلد ہی دیکھ لیں گی بی جے پی بنگال میں کس طریقے سے این آر سی کو نافذ کرتی ہے اور بنگلہ دیشیوں کو نکال باہر کرتی ہیں۔ممتا بنرجی ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے جو کامیاب نہیں ہونے والی ہے‘۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے بنگال میں دو کروڑ بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلم آکر آباد ہوگئے ہیں۔جس میں سے ایک کروڑ افراد ملک کے دیگر حصوں میں آباد ہیں جب کہ ایک کروڑ افراد کو ممتا بنرجی کی سرپرستی حاصل ہے۔بی جے پی ان لوگوں کو ملک سے باہر نکال کردم لے گی۔این آر سی بنگال میں نافذ ہوکر رہے گی۔