
پرسوں سے تقریباً اکثر والز پہ ” سنگر رابی پیر زادہ” کا حوالہ چل رہا ہے. آج اس سلسلے میں ایک بہن کی بہترین تحریر. اللہ سے دعا ہے اس پر فتن دور میں امت مسلمہ کی ہر بیٹی کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور گناہوں سے محفوظ رکھیں
معاشرے کا ھر مرد حسن بصری نھیں ھوسکتا اور معاشرے کی ھر عورت رابعہ بصریہ نھیں ھوسکتی مگر ھر مرد ایک باپ ایک بھائی ایک شوھر اور ایک بیٹا ضرور ھے. میں اپنی بہن رابی پیرزادہ کی نیوڈ ویڈیو وائرل ھونے پر معاشرے کی ھر عورت ھر مرد سے معافی مانگتی ھوں
خدارا ھمیں معاف کردیجیئے __
ابھی نسلیں ھماری باقی ھیں،
ھمیں معاشرے سے برائی کا وجود مٹانا ھے__
ایک بیٹی ایک ماں ایک بہن بیوی ھے وہ جسکو ھم اچھال اچھال کر دکھارہے ھیں؟
جسطرح ھم پارسا عورتوں کی عزت کرتے ھیں اسی طرح بدکار عورتوں کے محافظ بن جائیں برائی میں انکا ساتھ نہ دیں تو معاشرے سے 80فیصد برائی ختم ھوسکتی ھے.
راہ چلتے ھوئے اگر کوئی مرد خواہ وہ کیسا بھی ھو حلیے سے اگر ایک نظر اٹھا کر بےغیرتی سے عورت کو دیکھتا ھے تو اندر بھڑک جاتا ھے نفرت سی محسوس ھوتی ھے کہ یہ کیسے محافظ ھیں؟
میرے عزیزو بتاو کیسا ضمیر رکھتے ھو ____؟
اللہ نے اگر اسکا عیب بطور عبرت ھمیں دکھایا ھے تو ھمیں اس سے عبرت حاصل کرنی چاھیئے کہ ھماری بیٹیوں کا مستقبل خدا نیک کرے .
ھم نے پڑھا ھے کہ رابعہ بصریہ کے حسن وجمال کے چرچے تھے اور وہ ایک ولیہ تھیں ،حسن بصری رحمہ اللہ علیہ انکی خدمت میں نکاح کا پیغام دینے حاضر ھوئے تو انہوں نے چار مسائل پیش کیئے پھر اسکے بعد رابعہ بصریہ فرماتی ھیں:
اے حسن!
تو میرا محرم راز ھے!
مجھے یہ بتاؤ کہ
عقل کے کتنے حصے ھیں ؟
آپ نے جواب دیا دس اجزاء ھیں!
ان میں سے نو مردوں کو عطا کۓ گۓ ھیں اور ایک حصہ عورت کو__
پھر پوچھا کہ شہوت کے کتنے حصے ھیں؟
حسن بصری نے جواب دیا:
اس کے بھی دس ھیں!
جن میں سے نو عورت کو دیئے گئے ھیں اور ایک حصہ مرد کو عطا کیا گیا ھے!
وہ فرمانے لگیں کہ
میں شہوت کے نو حصوں کی عقل کے ایک حصہ کے ساتھ حفاظت کر سکتی ھوں ؟
تو تم عقل کے نو حصوں کے ساتھ شہوت کے ایک حصہ کی حفاظت کرنے پر قادر نھیں ھو؟؟؟
تو حسن بصری اور انکے ساتھی رونے لگے اور اٹھ کر چلے گئے.
کیا حکیمانہ انداز تکلم ھے؟
میں قربان جاؤں رابعہ بصریہ کے افکار و انداز پر
آج کے دور میں بھی ھر لڑکی دوستیاں کرنا اور نازیبا گفتگو کرنا پسند نھیں کرتی ،ھاں البتہ بےحیائی عروج پر ھے بعض ایسی بھی ھیں جو ھر مرد کو بگاڑنے کا سبب بن رہی ھیں.
اے بنت حوا؟
ھم ایک بیٹی،بہن،بیوی اور ماں ھیں!
ہمیں یہ بات اچھی طرح سے پتہ ہونی چاھیئے کہ ہمارے پاؤں کے نیچے کی زمین اگر باپ،بھائی اور شوہر کے ہاتھ میں رہے گی تو ہم ہمیشہ کے لئے محفوظ ہیں ورنہ ھم میں سے کتنی غلیظ عورتیں کتنے غلیظ مرد ایسے ھیں جو ایک دوسرے کی زندگیوں اور جسموں سے کھیل رھے ھیں،ٹائم پاس زندگیاں گزار رھے ھیں،یہ صرف گناھوں کی عارضی لذت ھے اور پھر رسوائیاں __
اور رابی پیرزادہ کے واقعہ کے بعد ایک بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ اپنے موبائل میں ایسا کچھ بھی ریکارڈ نہ کریں جس سے آپ کی عزت پر کوئی حرف آئے،
آج کل موبائل فون خودکار طریقے سے تصویریں اور وڈیوز کلاؤڈ میں اپلوڈ کر دیتے ہیں یا بہت سی ایپس کو گیلری تک رسائی ہوتی ہے جو آپ کا ڈیٹا اپنے سرورز پر اپلوڈ کر دیں یا کسی اور سے شیئر کر دیں یا کہیں اور پہنچا دیں اور آپ کو پتا بھی نہیں ہوتا۔
کسی دوست، اپنے شوہر، منگیتر یا جس کی آپ منکوحہ ہیں کچھ بھی آن لائن نا بھیجیں۔ انٹرنیٹ پر کوئی پرائیویسی نہیں ہے، جو نیٹ پر آگیا وہ سب کی پہنچ میں ہے۔ چند لمحات یا کسی کے جھوٹے وعدے کے لیے اپنی زندگی عذاب نا بنائیں۔ اپنی کوئی تصویر کہیں بھی ریکارڈ نا کریں جو بعد میں مسئلہ پیدا کرے.
دوسری بات اپنا سمارٹ فون بیچنے سے پہلے اس کو فارمیٹ کریں، اس کو دوبارہ سونگز اور وڈیوز سے فل کریں، پھر فارمیٹ کریں اور ایسا کم از کم پانچ بار کریں، ڈیٹا ریڈ اینڈ رائٹ سے پچھلا ڈیٹا ریکور کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
یاد رکھیں آج کے دور میں آپ کی عزت آپ کے اپنے ہاتھ (موبائل) میں ہے اس لئے لڑکیاں خاص طور پر احتیاط کریں کیوں کہ تصویریں فوٹوشاپ بھی ہو جاتی ہیں. اس دور میں احتیاط اور خوف خدا ہی علاج ہے۔
اور جو لوگ کسی بےشرمی سے کسی بےحیائی کو بیان کرکے جو ویڈیو کو پھیلایا اوروں کو مہیا کر رہے ہیں ان سے عرض ہے کہ
اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
سورہ النور
اور رہ گئی وہ اداکارہ تو چونکہ اس معاشرہ میں شریعت تو نافذ نہیں ہے کہ قاضی کسی قسم کی حد لگائے، اس لئے اس کا معاملہ رب کے ساتھ۔
پیارے لوگو؟
حسن بصری رضی اللہ عنہ نے دوستی کی بات نھیں شادی کی بات کی تھی اور آخر میں رو پڑے اور ولی اللہ رھے.
بھائیو اور بہنو؟؟
حقیقی راہ ھے ناں
اسکی جانب آئیے اللہ رب العزت
مغفرت فرماۓ گا یا ھم جہنم کا سامان ھونگے؟
ھم نھیں جانتے !
مگرایک عاجزانہ التماس ھے 🙏
مرد و عورت کی دوستی،
جھوٹی محبت،
غلط گفتگو،
فحاشی سے بھرپور تصاویر،
وغیرہ دیکھنا دکھانا خدارا🙏
ان تمام امور کو ترک کر دیجئے.
ان سے توبہ کریں اور ایسے افعال کو اختیار نہ کریں جو جہنم میں لے جائیں. اپنی تنہائیوں کو پاکیزہ رکھیں__
شیطان کو گلے سے لگا کر نہ جئیں .
اور ھمارے لیئے اسمیں ایک سبق پوشیدہ ھے کہ ھم جسموں کا دیکھنا دکھانا بند کریں ورنہ رسوائیاں اور اللہ آپکو عبرت بنادے گا.
آئیے توبہ کریں ___کہ توبہ ایک انقلاب ہے کہ زندگی کو اور زندگی کی راہوں کو بدل دے۔
توبہ صرف زبانی نہیں ہوتی بلکہ یہ دل کا عمل ہے کہ گناہ سے دل میں شرمندگی بھی ہو اور آئندہ نافرمانی کو چھوڑ کر اطاعت کا راستہ اختیار کرلیں.
ھماری زندگی ھمارا آئینہ ھے اپنی غلطیوں پر ھمیں ندامت ھونی چاھیئے اور اللہ سے سچے دل سے توبہ کیجئے کہ ابھی توبہ کا دروازہ کھلا ھے اور رب انتظار میں ھے.
میری دعاء ھے اللہ پاک اس قوم کی بیٹیوں کے حال پر رحم فرمائے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا جیسی حیاء عطاء کرے.آمین
#RespectGirls
دعاوں کی طلبگار
کائنات سلاطین