بم کی جھوٹی دھمکیاں دینے والوں پر سفری پابندی، مرکز کا غور

وشاکھا پٹنم (پی ٹی آئی) شہر ی ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے اتوار کے روز کہا کہ مرکز، ان مجرموں پر فضائی سفر پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات پر غور کررہا ہے جو جھوٹی بم کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

وشاکھا پٹنم۔ وجئے واڑہ دو فلائٹس کا افتتاح کرنے کے بعد یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رام موہن نائیڈو نے کہا کہ حکومت فرضی خطرات کو روکنے کیلئے بین الاقوامی ایجنسیوں، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ونگس اور انٹلیجنس بیورو کا تعاون حاصل کرے گی اور مرکزی حکومت، اس تناظر میں شہری ہوا بازی کے دو قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔

ان خطرات کو ختم کرنے کیلئے ہم بین الااقومی ایجنسیوں، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور انٹلیجنس کی مدد حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم، شہری ہوا بازی کے 2قوانین میں تبدیلیوں کے اقدامات کررہے ہیں۔

جو کوئی کبھی ان جھوٹی دھمکیاں دینے کے واقعات میں ملوث ہے، اس کو سخت سزا دی جائے گی۔ بھاری جرمانہ بھی عائد کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان افراد (جھوٹی دھمکیاں دینے والے) کو فضائی سفر پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں۔ اس بارے میں ہم، آنے والے دنوں میں اعلان کریں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading