ممبئی : بالی وڈ انڈسٹری میں کئی سٹارز ایسے ہیں جو سیروگیسی سے پیرینٹس بنے ہیں ۔ عامر خان ، شاہ رخ خان ، سنی لیونی ، سہیل خان کے ساتھ اب اس کڑی میں ایک نام اور جڑ گیا ہے ۔ وہ ہے مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور ۔ بھائی تشار کپور کے بعد اب ایکتا کپور بھی سیروگیسی سے ایک بیٹے کی ماں بن گئی ں ۔ ویسے تو ایکتا نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے لیکن سیروگیسی نے ان کا ماں بننے کا خواب ضرور پورا کردیا ہے ۔ ایکتا 27 جنوری کو ہی ماں بنی ہیں ۔
خبروں خی مانیں تو ایک بچہ بالکل صحت مند ہے اور وہ بہت جلد ایکتا کے گھر آجائے گا ۔ یہاں اگر بات کی جائے ایکتا کے بھائی تشار کی تو وہ 3 سال پہلے ہی سیروگیسی کے ذریعے والد بن چکے ہیں ۔ ان کے بیٹے کا نام لکشے ہے جو کہ ایکتا کے کافی قریب ہے ۔ بتا دیں کہ کچھ وقت پہلے ہی ایکتا نے اس بات کا خاصہ کیا تھا کہ وہ شادی تو نہیں کریں گی لیکن ماں ضرور بننا چاہیں گی ۔
#EktaKapoor #surrogacy