بغیرٹکٹ ٹرین میں سفر‘ بی جے پی کے ایم پی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

آگرہ:13ڈسمبر۔(ایجنسیز) اسپیشل کورٹ (ممبرپارلیمنٹ اورممبران اسمبلی) نے بدھ کو آگرہ کے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ رام شنکرکٹھیریا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر کے خلاف یہ کارروائی اس لئے کی گئی کیونکہ وہ ٹرین میں بغیرٹکٹ کے سفرکررہے تھے۔ ٹائمس آف انڈیا کے مطابق اسپیشل جج پون کمار تیواری نے تب آرڈرپاس کیا جب رام شنکرکٹھیریا کورٹ کے پہلے دیئے گئے آرڈرکے بعد پیش نہیں ہوئے۔رام شنکرکٹھیریا اوران کے ساتھیوں کو ریلوے افسران نے 13 مارچ 2013 کو آگرہ کے راجا کی منڈی اسٹیشن پربغیرٹکٹ کے سفرکرنے کو لے کرپکڑا تھا۔ اس وقت بی جے پی ممبرپارلیمنٹ مبینہ طورپراپنے رسوخ کے دم پرخودکواوراپنے حامیوں کو چھڑا لے کرگئے تھے۔ یہی نہیں انہوں نے ٹرین روکنے کی بھی کی کوشش کی تھی۔اس معاملے کولے کرپولیس نے کٹھیریا کے خلاف ایف آئی آردرج کی تھی اورچارج شیٹ بھی جمع کرادی۔ حالانکہ اسی سال ممبران پارلیمنٹ اورممبران اسمبلی سے متعلق معاملوں کی سماعت کولےکربنائے گئے اسپیشل کورٹ کے بعد یہ کیس یہاں ٹرانسفرکیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ ممبرپارلیمنٹ ہونے کے علاوہ رام شنکرکٹھیریا نیشنل کمیشن فارشیڈول کاسٹ کے چیئرمین بھی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading