بشمول ناندیڑ20 ضلع پریشدوں کے الیکشن فروری 26 میں؟

ناندیڑ:29/ ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ریاست کے بشمول ناندیڑ ضلع پریشدوں کے انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہونے کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ریاست کی 20 ضلع پریشدوں میں ریزرویشن سیٹوں کی شرح 50 فیصد کی حد سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث وہاں نئے سرے سے انتخابی حلقہ بندی کا عمل جاری ہے۔ اسی عمل کی تکمیل کے بعد ہی عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب ریاست کی 12 ضلع پریشدوں کے عام انتخابات کا پروگرام ایک ہفتے کے اندر جاری ہونے کے روشن امکانات ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق ان 12 ضلع پریشدوں میں ریزرویشن کی شرح 50 فیصد کی حد سے تجاوز نہیں کر سکی ہے، اس لیے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں وہاں نئی حلقہ بندی کی ضرورت پیش نہیں ا?ئی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو مقامی خود اختیاری اداروں (لوکل سیلف گورنمنٹس) مثلاً میونسپل کونسلز، نگر پنچایت، میونسپل کارپوریشن اور پنچایت سمیتی کے انتخابات 29جنوری تک مکمل کرانے کے احکامات دیے تھے۔

 

چنانچہ میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا عمل اس وقت جاری ہے۔میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی ا?خری تاریخ 30 دسمبر 2025 ہے۔ امیدوار 2 جنوری 2026 تک اپنے نامزدگی پرچے واپس لے سکتے ہیں، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 3 جنوری 2026 کو شائع کی جائے گی۔ رائے دہی 15 جنوری 2026 کو ہوگی اور نتائج 16 جنوری 2026 کو ظاہر کیے جائیں گے۔ ریاست کی متعدد ضلع پریشدوں میں ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے تجاوز کر جانے کے باعث ان کے انتخابات فروری یا مارچ 2026 تک مو?خر ہونے کا امکان ہے۔

سیاسی منظرنامے پر نظر ڈالیں تو مہاراشٹر کی اہم سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، شیو سینا (شندے گروپ)، این سی پی (اجیت پوار گروپ) اور این سی پی (شرد پوار گروپ) ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف نظر ا? رہی ہیں۔ تاہم موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کو سبقت حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ کانگریس کو اندرونی خلفشار کا سامنا ہے۔جن 20 ضلع پریشدوں میں ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، ان میں ناندیڑ، تھانے، پال گھر، ناسک، دھولیہ، نندربار، جلگاو?ں، ہنگولی، امراوتی، اکولا، واشم، بلڈھانہ، ایوت محل، ناگپور، چندرپور، وردھا، گڑچرولی، اہلیانگر (احمد نگر) اور بیڑ شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading