بریکینگ نیوز: اشوک چوہان نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

ممبئی:13/ فروری ۔ (ورق تازہ نیوز) کانگریس پارٹی سے کل استعفیٰ دینے والے سینئر لیڈر اشوک راؤ چوہان نے اج 13 فروری کو ممبئی میں بی جے پی دفتر میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی موجودگی میں باضابطہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرکے اسکی ممبر شپ لے لی ہے۔

اس موقع پر کانگریس کے ناندیڑ شہر صدر امر راجورکر نے بھی بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔اس موقع پر بی جے پی کے پردیش صدر چندرشیکھر باون پھلے ۔اشیش شیلار ۔پرتاپ پاٹل چکھلی کر بھی موجود تھے ۔

یاد رہے کہ چند مہینوں سے اشوک چوہان کی بی جے پی میں شمولیت کی خبریں گشت کررہی تھی مگر ہر مرتبہ چوہان نے اسکی تردید کی تھی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading