ممبئی:13/ فروری ۔ (ورقِ تازہ نیوز)سابق وزیر اعلی اشوک چوان آج باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوہان نے پیر کو کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بحث چھڑ گئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ دو دن میں اپنا موقف بیان کریں گے۔ دیویندر فڑانویس نے کہا تھا کہ کانگریس کے کئی رہنما رابطہ میں ہیں۔ اشوک چوہان آج بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ اس کے لیے بی جے پی کے دفتر میں تیاریاں جاری ہیں۔
راجیہ سبھا کیلئے اشوک چوہان کو امیدواری
اشوک چوہان کو بی جے پی سے راجیہ سبھا کی نامزدگی ملنے کا امکان ہے۔ کیونکہ اشوک چوہان کی پارٹی میں انٹری 15 فروری کو ہونی تھی۔ لیکن اچانک وہ پارٹی میں عجلت میں داخل ہو رہے ہیں۔ راجیہ سبھا کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ میں ایک دن باقی ہے، اس لیے راجیہ سبھا جانے کی بات زور پکڑ گئی ہے۔