بریکینگ نیوز:پونہ میں ناندیڑ کے نوجوان شیخ مزمل کا بہیمانہ قتل، ایک شدید زخمی

پونہ (ورق تازہ نیوز):گزشتہ رات شِرور میں کچھ سماج دشمن عناصر نے اقلیتی برادری کے ایک نوجوان کے گھر میں گھس کر اُس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا، جس میں صدیقی محمد مُزمل کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ صدیقی شکیل شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، دونوں نوجوان ناندیڑ کے رہنے والے تھے اور روزگار کے سلسلے میں رانجن گاؤں (پونہ ضلع)ایم آئی ڈی سی علاقے میں مقیم تھے۔ پولیس کے مطابق، معمولی بات پر گاڑی کے "کٹ” لگنے سے پیدا ہوئے تنازعے کے بعد حملہ کیا گیا۔

پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد مقامی سماجی رہنما راحیل شیخ اور شہری موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، مزید تفصیلات کچھ وقت میں سامنے آئیں گی۔

مقامی شہریوں اور سماجی تنظیموں نے اس بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ "جو نوجوان صرف کام سے گھر اور گھر سے کام تک محدود زندگی گزارتے ہیں، اُن پر ایسے حملے انتہائی تشویشناک ہیں۔”

سماج کے مختلف حلقوں نے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے کی اصل حقیقت جلد از جلد عوام کے سامنے لائی جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading