ناندیڑ۔17 ستمبر(حیدر علی):آج بروز منگل کو شام 6 بجے کے قریب ناندیڑ شہر کے نزدیک واقع دھنے گاؤں کے آئیڈیل کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پولیس اہلکار نے اپنی سرکاری بندوق سے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
افضل پٹھان ناندیڑ شہر کے ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں جرائم تفتیشی ٹیم میں تعینات تھے۔ انہیں ان کےعہدے کے سبب سرکاری ہتھیار فراہم کیا گیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جب تمام پولیس اہلکار گنیش و سرجن کی مصروفیات میں تھے، افضل پٹھان اپنے گھر گئے اور اپنی سرکاری بندوق سے اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔مصدقہ اطلاع سے معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کے وقت افضل پٹھان نشے کی حالت میں تھے۔
جیسے ہی پولیس کو اس واقعے کی خبر ملی ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی ٹیم دھنے گاؤں کے آئیڈیل کالونی پہنچی اور افضل پٹھان کو حراست میں لے لیا پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔