بریکینگ نیوز:ناندیڑحلقہ شمال سے کانگریس نے عبدالستار کو ٹکٹ دے دیا

ناندیڑ:27اکتوبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع بھر کی جس حلقہ انتخا ب پر نظرتھی اُس کے امیدو ار کا آج کانگریس پارٹی نے اعلان کردیا ہے ۔ناندیڑ میںتقریباچالیس سال بعد کانگریس پارٹی نے کسی مسلم امیدوار کواپنا ٹکٹ دیا ہے ۔ ناندیڑحلقہ شمال سے کانگریس پارٹی نے سابقہ میئر و ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی صدر جناب عبدالستار عبدالغفور کے نام کا اپنی چوتھی فہرست میں باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔

کانگریس نے آج رات چودہ ا میدوا روں کی فہرست جاری کی ہے جس میں عبدالستار کانام بھی شامل ہے ۔اور وہ کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریںگے۔اُنھیں ٹکٹ دلوانے کےلئے ناندیڑ کے کانگریس پارٹی کے قائدین نے کافی جدوجہد کی ہے ۔ابتداءمیں مسلسل ممبئی اور پھر دہلی کے چکر کاٹنے پڑے ۔ناندیڑ شمال کی نشست پر شیوسینا(اودھوٹھاکرے) اپنا دعویٰ کررہی تھی اور اپناامید و ارکھڑا کرنے کی تیاری کررہی تھی

مگرکانگریسی قائدین بضد تھے کہ شمال کا حلقہ کانگریس کےلئے چھوڑا جائے۔اوراس حلقہ سے عبدالستا رکا نام سرفہرست تھا ۔ناندیڑ سے ایک مسلم کو کانگریس کاٹکٹ دیئے جانے سے ضلع بھر میں اسکا مثبت اثر ووٹرس پر پڑے گااور کانگریس کودیگر حلقوں میںبھی اسکا فائدہ پہنچے گا۔

عوام کا کہناہے کہ اب کانگریس پارٹی کے ناندیڑ کے ذمہ داران کوچاہئے کہ وہ عبدالستار کو کامیاب کروانے میں پوری محنت و طاقت سے کام کرے۔جس طرح سابقہ انتخابات میں وہ کرتے آئے ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading