ناسک ۔( ورق تازہ نیوز:)جہاں ناسک- اورنگ آباد روڈ پر پرائیویٹ بس میں آگ لگنے کا واقعہ تازہ ہے وہیں آج دوپہر وانی میں ایک بار پھر دی برننگ بس کا سنسنی خیز واقعہ رونما ہوا۔سپت شرنگی قلعہ جانے والی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک لال پری بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں بس آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ خوش قسمتی سےاس بس میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ ناسک کے وانی گڑھ جانے والی اس چلتی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔
مسافروں سے بھری بس میں اچانک آگ لگنے سے ہلچل مچ گئی۔ مسافر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیچے اتر گئے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ بس نندوری سے وانی گڑھ جا رہی تھی۔ جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ بس میں آگ لگی ہے، مقامی نوجوانوں نے آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی۔