اورنگ آباد: لاک ڈاؤن خاتمہ کے بعد ایک ہفتہ میں  اوسطاً روزانہ 100 مریضوں کا اضافہ۔

dehliاورنگ آباد  : 15 جون  (یو این آئی)اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے خاتمہ کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد میں قابل لحاظ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس ایک ہفتہ کے دوران یہاں 695 نئے مصدقہ مریضوں کی کوویڈ-19 جانچ رپورٹ مثبت پائے جانے کے باعث مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔8 جون کو لاک ڈاؤن کے خاتمہ کے بعد 9 جون سے 15 جون تک 7 دنوں میں اورنگ آباد میں اوسطاً 100 مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ جنکی روپورٹ مثبت پائی گئی۔

اس دوران ضلع میں کوویڈ-19 مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2812 ہو چکی ہے، تاہم قابل اطمنان بات یہ ہے کہ ان میں سے 50 فی صد سے زائد ، لگ بھگ 54 فی صد مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور صرف 1160 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ 150 ہلاک ہو گئے۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ، 9 جون کو 81، 10 جون کو 125، 11 جون کو 155، 12 جون کو 84، 13 جون کو 91، 14 جون کو 130 اور آج 15 جون کو ابتک 56  اس طرح 695 مریضوں کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی۔

 اورنگ آباد ضلع  میں کورونا  وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہونے  کا نام نہیں لے رہی ہے اور دن بدن یہ تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جس سے انتطامیہ اور عوام میں تشوش میں اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بار بار اپیل کی جا رہی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ مگر عوام کا رویہ اس کے بر خلاف نظر آ رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading