برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی بچی کی تصویر وائرل (تصاویر)

دہلی: سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچی بغیر کسی خوف کے ایک برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی ہے، کئی صارفین بچی کی دلیری کی تعریف کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں صارفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بچی کا نام گلمینہ ہے جس کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

خودساختہ کہانی کے مطابق بچی نے برفانی چیتا بلی کا بچہ سمجھ کر پالا تھا اور اب وہ بڑا ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر رہتا ہے لیکن اس بچی سے مانوس ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ پالتو جانوروں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائی گئی ہے، اس تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی تصویر جیسے دیگر تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading