لندن۔برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے دو ماہ کے اندر ہی یہ کہتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئی ہیں کہ وہ اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
اپنی سرکاری رہائش گاہ کے باہر ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے شاہ چارلس کو بتا دیا ہے کہ وہ حکمران جماعت، کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو رہی ہیں۔
لِز ٹرس کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے وزارت عظمیٰ ‘شدید معاشی اور بین الاقوامی عدم استحکام، کے دنوں میں سنبھالی تھی، تاہم ‘میں سمجھتی ہوں کہ میں اس وہ وعدے یا مینڈیٹ پورا نہیں کر سکتی جس کے لیے کنزرویٹو پارٹی نے مجھے منتخب کیا تھا۔’
ذرائع ابلاغ کے درجنوں `نمائندوں کے سامنے ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک عرصے تک پیچھے رکھا گیا اور ان کی جماعت نے اس چیز کو ‘بدلنے کا مینڈیٹ’ دیا تھا۔