برج خلیفہ پر کنگ خان کا نام نظر آیا، وجہ یہ ہے

دبئی نے شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر کچھ یوں منایا جشن ، برج خلیفہ پر نظر آیا کنگ خان کا نام

دبئ :بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان ہفتہ کو 54 سال کے ہوگئے ۔ ایسے میں ہندوستان میں تو ان کے یوم پیدائش پر ان کے مداحوں نے جم کر جشن منایا ، لیکن دبئی نے شاہ رخ خان کیلئے اپنی دیوانگی کا انتہائی خاص انداز میں اظہار کیا ۔ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر شاہ رخ خان کے یوم پیدائش کا جشن انتہائی خاص انداز میں منایا گیا ۔

شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر برج خلیفہ پر ان کیلئے لائٹس سے خاص پیغام لکھا گیا ۔ اس پر لکھا تھا : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد ۔ دنیا کی اس سب سے بلند عمارت سے کسی فلمی اسٹار کو ایسا تحفہ پہلی مرتبہ دیا گیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading