بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافہ.. صارفین میں تشویش..

1 (6)

نئے بجلی میٹر کے تعلق سے عوام کے شبہات کا ازالہ کیا جائے’.امیت دیشمکھ کی مہاوترن افسروں کو ہدایت

لاتور(محمدمسلم کبیر)لاتور شہر اور ضلع میں بجلی گاہکوں پرانے الیکٹرانکس بجلی میٹرس کو تبدیل کرکے عصری میٹر تنصیب کئے جارہے ہیں.تاہم اس میٹرس کے تنصیب کے بعد گاہکوں کو زائد بلس موصول ہورہے ہیں.جس سے لاتور شہر و ضلع کی عوام میں تشویش پائی جارہی ہے.لہذہ اس سلسلے میں لاتور کے ایم ایل اے امیت ولاس راؤ دیشمکھ نے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں مہاوترن کے افسروں کے ہمراہ ایک اجلاس طلب کیا.اور نئے بجلی میٹرس کے تعلق سے عوام کے شکوک و شبہات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت دی.لاتور شہر میں بجلی کٹوتی نہیں ہے اس کا مطلب شہرمیں بجلی کا سرقہ نہیں ہے.اس کے باوجود مہاوترن کی جانب سے گذشتہ دو ماہ سے شہر میں بجلی کی سرقے کا سبب بتا کر پرانے الیکٹرانک میٹرس کی جگہ نئے میٹرس تنصیب کئے جارہے ہیں.تاہم ان نئے میٹرس کی تنصیب کے بعد بجلی سارفین کو سابق بجلی بلوں سے 30 تا 40 فیصد بلس زائد موصول ہورہے ہیں جس سے سارفین کو خوامخواہ معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے.جس سے عوام میں شکوک و شبہات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے.اسلئے ایم ایل اے امیت ولاس راؤ دیشمکھ نے مہاوترن افسروں کے ساتھ کئے گئے اجلاس میں انھیں ہدایت دی کہ بجلی سارفین کے شبہات کا فوری ازالہ کیا جائے.
اس اجلاس میں شہریان لاتور کے بجلی سارفین نے مہاوترن کے بیجا کاروبار سے پیدا ہورہے مسائل اور نقصانات،اسٹریٹ لائٹ، شہری علاقوں کے مکانوں پر سے گذارے گئے بجلی یے تاروں،کھلی ہوئی ڈی پیز،کے تعلق سے سوالات کئے گئے.کانگریس کے ضلع صدر ایڈوکیٹ وینکٹ بیدرے،میونسپل کارپوریشن کے قائدحزب اختلاف ایڈوکٹ دیپک سڑ، ایڈوکیٹ صمد پٹیل،مراٹھواڑہ بیوپاری مہاسنگھ کے دنیش گلڈا،اعظم گنج بیوپاری سنگھ کے رئیس ٹاکے،سپنا کسوے،سچن بنڈاپلے،عمران سید، ایوب منیار، ریحانہ باسلے اس اجلاس میں موجود تھے.مہاوترن کے ایکزکیوٹیو انجنئیر ایم کے سانگڑے نے مسائل پر توجہ دینے کا یقین دلایا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading