بارامتی کے عوام کا اعتماد، محبت اور حمایت میرے لیے بے حد قیمت ی: سنیترہ اجیت پوار

بارامتی کے عوام کا اعتماد، محبت اور حمایت میرے لیے بے حد قیمتی: سنیترہ اجیت پوار

بارامتی کے عوام کے اعتماد پر کبھی آنچ نہیں آنے دوں گی، ہر خوشی و غم میں ساتھ کھڑی رہوں گی

یہ کامیابی دادا کے خوابوں اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہے

ممبئی، بارامتی اسمبلی ضمنی انتخاب میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ سنیترہ اجیت پوار نے بارامتی کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے جس اعتماد، محبت اور حمایت کا اظہار کیا ہے، وہ ان کے لیے نہایت قیمتی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے ضمنی انتخاب میں بھرپور کامیابی ملنے پر بارامتی کے عوام کی شکریہ ادا کیا ہے۔

سنیترہ اجیت پوار نے کہا ہے کہ یہ انتخاب سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا کے انتقال کے بعد بارامتی میں ہونے والا پہلا انتخاب تھا، جس میں ان کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک سیاسی جیت نہیں بلکہ اجیت دادا کی یادوں اور ان کے کام کو حقیقی خراجِ عقیدت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجیت دادا کی عوام سے جڑی وابستگی، ترقیاتی ویژن اور مہاراشٹر و بارامتی کے لیے ان کی خدمات آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور انہی کے نظریات انہیں آگے بڑھنے کی طاقت دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ جیت دراصل اجیت دادا کے خوابوں کو آگے لے جانے کی ایک بڑی ذمہ داری ہے، جس کا انہیں پورا احساس ہے۔ اس موقع پر سنیترہ اجیت پوار نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے تمام سینئر لیڈروں، عہدیداروں اور کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی انتھک محنت کی بدولت ہی یہ کامیابی ممکن ہو سکی۔

سنیترہ اجیت پوار نے اس انتخاب میں حمایت کرنے والے تمام اتحادی پارٹیوں، چاہے وہ مہایوتی ہوں یا دیگر حمایتی جماعتیں، نیز مختلف تنظیموں اور اداروں کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کی مشترکہ کوششوں نے اس کامیابی کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیواجی، شاہو، پھولے اور امبیڈکر کے افکار کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے یشونت راؤ چوہان اور اجیت دادا کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے بارامتی کے نوجوانوں، کسانوں، خواتین، صنعت کاروں اور سماج کے تمام طبقات کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر بارامتی کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے کام کیا جائے گا۔

سنیترہ پوار نے کہا کہ انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں، لیکن بارامتی کا بھائی چارہ اور باہمی تعلق ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے، اس لیے اس کامیابی کا جشن منانے کے بجائے عملی کام کے ذریعے اسے یادگار بنایا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بارامتی کے عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے، وہ اس پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گی اور ہر خوشی و غم میں عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دعاؤں اور حمایت کے ساتھ وہ بارامتی کی ترقی کے لیے ہمیشہ پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کام کرتی رہیں گی۔

NCP Urdu News 04 May 26.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading