بابر ی مسجد معاملہ : ثالثی کاعمل مکمل کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے دیا 15 اگست تک وقت

نئی دہلی ۔10۔مئی ۔بابری مسجد اوررام مندرتنازعہ میں ثالثی کواب 15 اگست کا وقت دیاگیاہے۔ثالثی کے لیے تشکیل کمیٹی کے چیئرمین نے اس ثالثی کے عمل کوپورا کرنے کے لیے 15 اگست تک وقت دینے کی گزارش کی۔ اس گزارش کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے قبول کرتے ہوئے ثالثی کمیٹی کو 15 اگست تک کا وقت دے دیا۔واضح رہے کہ بابری مسجد اوررام مندرتنازعہ پرآج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جس میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے بتایا کہ ثالثی کمیٹی کے ذریعہ تیار کردہ رپورٹ مل گئی ہے جس میں کچھ وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیاتھا اور اس مطالبہ کو مان لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے یہ بھی صاف کردیاہے کہ اس رپورٹ میں مزید کیا کچھ لکھا گیا ہے اور ثالثی کا عمل کہاں تک پہنچا اس کے متعلق تفصیل نہیں بتائی جا سکتی کیونکہ یہ سب رازداری طلب ہے۔آج پانچ رکنی آئینی بینچ نے سنوائی کی۔ جس میں چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی، جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس عبدالنظیرموجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading