ایشیا کپ 2025 کے اہم مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ اس میچ میں بھارتی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی اور کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھا نہ سکا۔
ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم پوری ٹیم مقررہ 19 اوورز میں صرف 136 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی. پاکستان کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف ملا، جو گرین شرٹس نے محض آٹھ وکٹیں باقی رکھتے ہوئے پورا کیا
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز معاذ صداقت اور محمد نعیم نے شاندار شروعات فراہم کی۔ دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 55 رنز کی شراکت ہوئی۔ محمد نعیم 14 رنز بنا کر یش ٹھاکر کا شکار بنے۔
معاذ صداقت نے بھارت کے گیندبازوں کی خوب درگت بنائی۔ انہوں نے 31 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے بھارت کے ہاتھوں سے میچ مکمل طور پر چھین لیا۔ اگرچہ سویش شرما نے دوسری وکٹ دلائی، مگر اس وقت تک مقابلہ پاکستان کے حق میں یکطرفہ ہو چکا تھا۔
پاکستان کی اس کامیابی میں معاذ صداقت کا کردار نہایت اہم رہا، جن کی دھواں دار بیٹنگ ہی پاکستان کے آسان کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔