چینائی:اے آر رحمان نے والدہ کریمہ بیگم کی ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔جیسے ہی میوزک استاد نے تصویر شیئر کی عوامی طور پر تعزیت کے پیغامات کی بوچھار لگ گئی ۔ ہدایتکار موہن راجہ نے لکھا ، "ہمارے دل کی گہرائیوں سے تعزیت، ان کی روح کو شانتی ملے۔
ایک ٹویٹر صارف نے کریمہ بیگم کی تصویر شیئر کی اور انھیں آخری شردھانجلی پیش کی ا۔ ان کی روح کو شانتی ملے۔ اس دنیا کو اور موسیقی کو اے آر رحمان دینے کے لئے ہم آپ کے ہمیشہ شکر گزار ہیں #RIPKareemaBegum(sic)
اے آر رحمان اپنی والدہ کے کافی قریب تھے۔ ایک انٹرویو میں ، اس نے بتایا تھا کہ اس کی والدہ کے پاس موسیقی کی جبلت ہے اور وہ روحانی لحاظ سے ان سے کہیں زیادہ بڑی ہیں۔وہ میری والدہ ہی تھیں جنہوں نے مجھے موسیقی میں کیرئر بنانے میں مدد کی ۔
کام کی بات کریں تو اے آر رحمان نے مکیش چھابرا کے دل بیچارا میں8 گانے کے لئے موسیقی تیار کی۔ موسیقار نے فلم کی ریلیز سے قبل سوشانت سنگھ راجپوت کو میوزیکل خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی آنے والی فلموں میںترنگی ری ، ممی ، کوبرا اور 99 گانے میں ان کی موسیقی سننے کو ملے گی۔