ایک اور مسلم کومارپیٹ و نعرہ لگانے پر مجبور کیاگیا‘علاقہ میں کشیدگی

bengal-police

آسنسول:(ایجنسیز)مغربی بنگال کے ّآسنسول کے پاس ہیرا پور علاقہ میں ایک مسلم پھیری والے سے مار پیٹ اور اس کو زبردستی جے شری رام بولنے کیلئے مجبور کرنے کے واقعہ کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے۔ انتطامیہ نے احتیاطا سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے اور انٹرنیٹ خدمات پر روک لگادی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل کرایا گیا، جس کے ذریعہ ہندو – مسلم فساد ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے۔ّآسنسول پولیس نے اس ویڈیو کو فرضی بتایا ہے اور ایسے کسی بھی واقعہ کو مسترد کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق فی الحال علاقہ میں کشیدگی ہے ، لیکن بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ افسران کے مطابق کچھ نوجوانوں نے ایک مسلم پھیری والے سے مار پیٹ کی اور اس کو جے شری رام بولنے کیلئے کہا تھا۔ بعد میں اس کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالانکہ اس معاملہ میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ّآئی ہے۔(بہ شکریہ نیوزاردو 18)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading