لکھنؤ: مرکزی حکومت کی جانب سے رام مندر کی تعمیر کے لئے ’رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ کے قیام کا اعلان کیےجانے کے بعد اب اترپردیش حکومت نے اگلے دوسالوں کے اندر ایودھیا کی ترقی کے لئے نئے بورڈ کے قائم کرنے کی تیاری میں ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت رام جنم بھومی تیرتھ ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل کی تیاریاں کررہی ہے۔بورڈ پر ایودھیا کے انفراسٹرکچر کو عالمی میعار کے اعتبار سے فروغ دینے کی ذمہ داری ہوگی۔تاکہ اسے سیاحت کا بڑا مرکز اور دنیا کی زیارت کا سنٹر بنایا جاسکے۔
پیر کو یہاں ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی بورڈ پانچ اراکین پر مبنی ہوگا جبکہ وزیر اعلی اس کے چیئر مین ہوں گے۔ پہلےمرحلے میں بورڈ 250 کروڑ روپئے کے بجٹ کے ساتھ ایودھیا کی ترقی کا مسودہ تیار کرے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بورڈ کی تجویز ریاست کی کابینہ نےمنگل کو ہونے والی کابینی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ نئی دہلی میں 19 فروری کو متوقع ہے۔جس میں رام مندر کی تعمیر کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔رام نوی (دو اپریل) اور اکشے تیرتیہ(اپریل26) ممکنہ تاریخیں ہیں۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو