غزہ: اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کے بے گھر خاندانوں نے قبرستانوں میں پناہ لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نہتے فلسطینوں پر اسرائیل کے مظالم جاری رہنے کے سبب فلسطین میں انسانی المیے بھی جنم لینے لگے ہیں، بڑھتی ہوئی اموات سے جہاں قبرستان میں شہیدوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے، وہیں بے گھر افراد کے لیے بھی زمین تنگ ہو چکی ہے۔
غزہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غزہ کا سب سے بڑا قبرستان بھی شہیدوں سے اب بھر گیا ہے، یہاں 7 لاکھ 75 ہزار افراد دفن ہیں، غزہ انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جو تباہی پھیلائی ہے، اس کے بعد بے گھر افراد کے لیے بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں 34 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔