ایودھیا میں جمع ہورہے ھندوتو عناصر سے متعلق ایک اہم وضاحت

محترم بزرگو، دوستو اور ساتھیوں
السلام عليكم و رحمت اللہ
شیوسینا کی کال پر ایودھیا میں جو ھندتو عناصر جمع ہورہے ہیں اور جس قسم کے عزائم کا اظہار کیا جارہا ہے اس سے بجا طور پر پورے ملک کے مسلمانوں اور انصاف پسند ہندووں میں تشویش کا پیدا ہونا لازمی ہے۔ بالخصوص شوشل میڈیا کے ذریعہ جس قسم کی سراسمیگی پیدا کی جارہی ہے اس نے تشویش اور بے چینی میں بہت اضافہ کردیا ہے۔ اس وقت میں مغربی بنگال میں ہوں لیکن ملت کی لیڈرشپ سے براہ راست رابطہ میں ہون۔ درایں اثناء میں نے فیض آباد میں مسلم پرسنل لا بورڈ اور ملی کونسل سے وابستہ ہمارے رفیق جناب خلیق احمد خان صاحب سے بات کرکے براہ راست صورت حال جاننے کی کوشش کی ۔ ان کے مطابق:
” چونکہ یہ پروگرام شیوسینا کا ہے اس لئے بی جے پی اس سے cooperate نہیں کررہی ہے۔ البتہ اس نے الگ سے ایک پروگرام وشو ہندو پریشد کے ذریعہ بھی کرانے کا پروگرام بنایا ہے۔ متنازعہ جگہ کے چاروں طرف سی آر پی ایف کے بیریکیڈ لگے ہوئے ہیں۔ پورا علاقہ CRPF کے کنٹرول میں ہے۔ پہلے شیوسینا کے عناصر فیض آباد میں بھی ہنگامہ آرائی کررہے تھے۔ لیکن مقامی لوگون کی شکایت پر پولس نے ان کا داخلہ شہر میں بند کردیا ہے۔ اندازہ یہ ہے کہ بی جے پی اس بار خود متنازعہ مقام پر کوئی disturbance نہیں چاہتی اس لئے کہ اس سے اس کا کیس سپریم کورٹ میں مزید کمزور ہوجائے گا۔ پورے علاقہ کو CRPF اور پولس کے ذریعہ cordon off کردیا گیا ہے۔ "”
دوسری جانب دہلی میں جمیعت علما ہند، جماعت اسلامی ہند اور مشاورت میں الگ الگ اعلی سطحی میٹنگ چل رہی ہے۔ فوری طور پر صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کا منصوبہ پیش نظر ہے۔ سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔

شوشل میڈیا کے ذریعہ پورے ملک بالخصوص مسلمانوں میں Panic پیدا کیا جارہا ہے۔ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں اور جھوٹی خبروں اور فیک نیوز اور گودی میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جارہی نام نہاد breaking news سے خوف زدہ نہ ہوں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں اور اسی سے رجوع کریں۔ اس طرح کی کوششوں کا ایک مقصد ملک میں ہونے والے انتخابات کو متاثر کرنا بھی ہوتا ہے۔ آپ سے گزارش یہ بھی ہے کہ اپنی قیادت سے رابطہ میں رہیں۔

والسلام

سید قاسم رسول الیاس
(کوکنوینر ,بابری مسجد کمیٹی
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

🎁 سوشل میڈیا ڈسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

⚖📜⚖📜⚖📜⚖📜⚖📜⚖📜

🛍 آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پیغامات, اعلانات ,اکابر علماء کےبیانات, اصلاحی مضامین و مقالات, بورڈ کی اہم شخصیات پر لکھے گئے مضامین حاصل کرنے اور ہنگامی مسائل سے متعلق بورڈ کا موقف جاننے, نیز بورڈ کی موجودہ سرگرمیوں سے باخبر رہنے کے لئے بورڈ کے آفیشیئل فیس بک پیج کو لائک کریں.

✅ Must Like AIMPLB Official Facebook Page:

https://www.facebook.com/PersonalLawBoardOfficial/

⚖📜⚖📜⚖📜⚖📜⚖📜

Leave a comment