این پی آرNPR کا بائیکاٹ کیجیے

جانیے کہ موجودہ NPR مردم شماری/ NRC کا چور دروازہ کیوں ہے؟.شدید مخالفت اور ذلت آمیز عالمی عوامی تحریک کا سامنا کرنے کے بعد فسطائی بھاجپا گورنمنٹ کی حالت خراب ہے.شہریت ترمیمی قانون اور NRC ان کے گلے کی ہڈی بن چکےہیں.

اب ان لوگوں نے پینترے تبدیل کرکے این آر سی کو NPR یعنی National Population Register کے جائز عمل میں گھسیڑ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ بھی ناجائز ہوگیاہے .آزادی کے بعد سے لیکر اب تک ۱۹۵۱ سے جو NPR کا عمل ہوتا رہا اس کی اپنی ٹائمنگ ہوا کرتی تھی، ابھی جو یہ دورانیہ شروع کرنے جارہےہیں وہ جلدبازی میں بھی ہے

دوسرے یہ کہ:
آج تک NPR کے عمل میں والدین کا نام ضرور پوچھا گیا لیکن والد کا برتھ سرٹیفکیٹ نہیں مانگا گیا تھا لیکن اس بار نہایت شاطرانہ انداز میں گورنمنٹ کی طرف سے NPR کے عمل کا جو خاکہ جاری ہوا ہے اس کے سوالیہ خانہ نمبر ۱۳ میں ۔ اس نازک سوال کو داخل کردیاگیاہے کہ آپکے والد کے نام سمیت ان کی جائے پیدائش بتاؤ: یہ سوال ۲۰۱۰ کی شماری میں نہیں تھا
بالفاظ دیگر آپ اپنے والد کا پیدائشی سرٹیفکیٹ پیش کرو
ابھی تو یہ لوگ سرکاری عمل میں آئیں گے اور والد کی جائے پیدائش کا نام پوچھ کر نکل جائیں گے
لیکن پھر ایک عرصے بعد نوٹس بھیجنا شروع کردینگے کہ آپ نے بتایا تھا کہ آپ کے والد کی پیدائش فلاں مقام پر ہوئی تھی.آپ اس کے سرکاری دستاویزات پیش کرو، ان کی پیدائش کو ثابت کرو، اس طرح یہ وہی بات ہوئی جس سے ہم این آر سی میں بچنا چاہتےہیں

اس کے علاوہ اس دفعه ۱۵ سال والوں سے فنگر پرنٹ بھی مانگے جارہےہیں .چنانچہ سب سے پہلی بات تو یہ ہیکہ ایسے نازک اور سخت ماحول میں NPR تو ہونا ہی نہیں چاہیے.اسوقت اس کا آغاز بذات خود مشتبہ تھا
لیکن اس اضافی سوال نے ثبوت کے ساتھ یہ مہر ثبت کردی ہے کہ NPR درحقیقت NRC کا ہی چور دروازہ ہے
لہذاٰ آپ سب اس کے بائیکاٹ پر ہی ثابت قدم رہیں

بعض بڑے لوگوں نے حالات کی نزاکت کو تو ملحوظ نہیں رکھا، لیکن افسوس ہےکہ انہوں نے این آر سی اور این پی آر، کا بھی باریک بینی سے مطالعہ کیے بغیر مردم شماری کے عمل پر قیاس کرتے ہوئے مسلمانوں کے نام یہ اپیل کردی ہےکہ وہ NPR کے لیے دستاویزات تیار کریں
یہ بہت ہی غلط اور مستقبل کے لحاظ سے نہایت ہی سنگین غلطی ہوگی، جو کل ہمارے وجود میں سرکاری گھس پیٹھ کے دروازے کھولے گی
کیونکہ آبادی کا بیشتر حصہ ۵۰ اور ستر سال پہلے کے اپنے والد کی پیدائش کو موجودہ سرکاری زاویے سے ثابت نہیں کرسکتا _
اس لیے بائیکاٹ کیجیے این آر سی، سی اے اے، اور این پی آر ان سب کا بائیکاٹ کیجیے
اِس وقت یہ حملے دشمن نام بدل بدل کر کررہا ہے، ہوشیار رہیں

سمیع اللّٰہ خان

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading