این سی پی شرد چندر پوار پارٹی کا تھانے میونسپل کارپوریشن میں ع لیحدہ گروپ تشکیل اشرف (شانو) پٹھان گروپ لیڈر منتخب، 12 کارپوریٹر شا مل

این سی پی شرد چندر پوار پارٹی کا تھانے میونسپل کارپوریشن میں علیحدہ گروپ تشکیل

اشرف (شانو) پٹھان گروپ لیڈر منتخب، 12 کارپوریٹر شامل

تھانے (آفتاب شیخ)

این سی پی شرد چندر پوار پارٹی نے تھانے میونسپل کارپوریشن میں اپنا علیحدہ گروپ تشکیل دے دیا ہے، جس کے گروپ لیڈر کے طور پر اشرف (شانو) پٹھان کو منتخب کیا گیا ہے۔ این سی پی شرد چندر پوار پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر جتیندر اوہاد کی رہنمائی اور ریاستی صدر ششی کانت شندے کی ہدایت کے مطابق یہ گروپ تشکیل دیا گیا۔ تھانے شہر (ضلع) صدر منوج پردھان نے کوکن ڈویژنل کمشنر کو ایک تحریری خط پیش کرتے ہوئے 12 منتخب کارپوریٹروں پر مشتمل گروپ کی باضابطہ اطلاع دی۔

تھانے میونسپل کارپوریشن کے حالیہ عام انتخابات میں این سی پی شرد چندر پوار پارٹی کے 12 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ اسی تناظر میں گزشتہ روز شہر (ضلع) صدر منوج پردھان نے تمام منتخب کارپوریٹروں کے ہمراہ کوکن ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کی اور پارٹی کے علیحدہ گروپ کی تشکیل کا خط پیش کیا، جس کے مطابق تھانے میونسپل کارپوریشن میں این سی پی شرد چندر پوار پارٹی کا ایک الگ اور باضابطہ گروپ کام کرے گا۔

اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان کو متفقہ طور پر گروپ لیڈر منتخب کیا گیا۔ اشرف (شانو) پٹھان تھانے میونسپل کارپوریشن کے سینئر کارپورٹر ہیں اور گزشتہ میعاد میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری بھی نبھا چکے ہیں۔ وہ وارڈ نمبر 32 سے مسلسل تیسری بار منتخب ہوئے ہیں اور اس بار بھی اپنے پینل کو واضح اکثریت سے کامیابی دلائی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading