اسرائیل میں رینوویشن انٹیریئر ورک کے لیے بھارتی ہنر مند امیدواروں کی بھرتی کا آغاز

ناندیڑ، 24/ جنوری:اسرائیل میں Renovation Interior Work کے شعبے کے لیے بھارتی ہنر مند امیدواروں کی بڑے پیمانے پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ انتخابی عمل قومی ہنر مندی ترقیاتی کارپوریشن (NSDC) کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے۔ ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، روزگار و کاروباری رہنمائی مرکز کے اسسٹنٹ کمشنر با۔ سو۔ مرے نے یہ جانکاری دی۔

اس بھرتی کے لیے امیدوار کے پاس رینوویشن انٹیریئر ورک میں کم از کم تین سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔ تعلیمی قابلیت کم از کم دسویں جماعت پاس، عمر 25 سے 50 سال کے درمیان، اور انگریزی پڑھنے، لکھنے اور بولنے کی صلاحیت لازمی ہے۔ امیدوار نے اس سے پہلے اسرائیل میں کام نہ کیا ہو۔
بھارت سے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (PCC)، نشہ سے پاک ماضی، جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند ہونا اور کسی سنگین بیماری کا نہ ہونا ضروری ہے۔ پاسپورٹ کم از کم تین سال کے لیے کارآمد ہو، بھارتی شہریت ہو اور اسرائیل میں کوئی رشتہ دار نہ ہو، یہ شرائط بھی لازمی ہیں۔

اس بھرتی کے تحت کل 2600 آسامیاں دستیاب ہیں، جن میں:پلاسٹرنگ ورک: 1000۔سیرامک ٹائلنگ: 1000۔ڈرائی وال ورکر: 300۔میسن: 300

انتخابی عمل میں ابتدائی جانچ ریاستی حکومت کے ذریعے کی جائے گی اور تفصیلات NSDC کو بھیجی جائیں گی۔ بعد ازاں انگریزی زبان، اہلیت، تجربہ اور ڈومین نالج کی بنیاد پر اسکریننگ ہوگی۔ منتخب امیدواروں کو اسرائیلی ٹیم کے ذریعے نیم چیک، پروفیشنل ٹیسٹ، میڈیکل جانچ اور پس منظر کی جانچ (کریمنل ویریفکیشن) سے گزرنا ہوگا، جس کا خرچ امیدوار کو خود برداشت کرنا ہوگا۔
ویزا اور ہوائی ٹکٹ Market Return طریقے سے لینے ہوں گے۔ روانگی سے قبل تربیت اور اورینٹیشن NSDC کے تحت لازمی ہوگی۔

تنخواہ و سہولیات کے تحت کم از کم ماہانہ اجرت 6247.60 اسرائیلی شیکل (تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے) ہوگی۔ ماہانہ 182 گھنٹے کام، 21 سے 26 ورکنگ ڈیز ہوں گے۔ اوور ٹائم کمپنی کے ضابطوں کے مطابق دیا جائے گا۔ رہائش اور میڈیکل انشورنس آجر فراہم کرے گا، تاہم اس کی رقم تنخواہ سے کاٹی جائے گی۔
معاہدے کے مطابق ابتدائی ویزا ایک سال کے لیے ہوگا، جس میں توسیع کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 63 ماہ تک ملازمت کا موقع دستیاب رہے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading