ایندھن کی قیمتیں کم کرنے مودی کی سعودی عرب سے اپیل

نٸ دہلی ۔16.اکتوبر۔پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب جیسے تیل پیدا کرنے والے ملکوں سے تیل کی قیمتوں کو کم کر مناسب سطح پر لانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ مودی نے تیل کی پیداوار اور برآمد کرنے والے ممالک کو خبردار کیا کہ خام تیل کی اونچی قیمتوں سے عالمی اقتصادی ترقی کو نقصان ہو رہا ہے۔مودی نے عالمی اور گھریلو تیل اور گیس کمپنیوں کے اعلی حکام کے ساتھ دارالحکومت میں تیسرے سالانہ اجلاس میں ہندوستان جیسے تیل صارف ملکوں کی تشویشات کو سامنے رکھا۔ معاملہ سے براہ راست طور پر وابستہ ذرائع نے اس کی جانکاری دی۔ خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بھارت میں ڈیزل، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading