ایم پی: سندھیا نے کانگریس حکومت کے حق میں ووٹ ڈالنے والے ارکان کو سراہا

بھوپال: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا نے ’گھرواپسی‘ کرنے والے بھارتیہ جنتاپارٹی کے دو اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی ہے۔

سندھیا نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں سزا کے قانون کے ترمیمی بل پر ووٹوں کی تقسیم میں بی جے پی کے دو اراکان اسمبلی نارائن ترپاٹھی (مہر) اور شرد کول (بیوہاری) نے کانگریس کے حق میں ووٹ کرکے حکومت کی پالیسیوں سے اتفاق ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی بار بار اقلیتوں کی حکومت کہنے والے بی جے پی لیڈروں کو آئینہ بھی دکھایا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دونوں اراکان اسمبلی کو ’گھر واپسی‘ پر بہت بہت مبارکباد۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ کانگریس حکومت مضبوطی سے اپنے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائے گی۔

کل مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر گوپال بھارگو کے ذریعہ وزیراعلی کمل ناتھ کو چیلنج کرنے کے تقریباً چار گھنٹے بعد ہی ایک ترمیمی بل پر ووٹنگ کے ذریعہ کانگریس نے ایک طرف جہاں اکثریت ثابت کردی، وہیں بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی کو اپنی طرف لاکر اپوزیشن کو فی الحال بیک فٹ پر لا دیا۔

کانگریس کی حمایت کرنے والے دونوں ارکان اسمبلی نارائن ترپاٹھی اور شرد کول نے کہا کہ وہ ترقی کے ایجنڈے کو لے کر وزیراعلی کمل ناتھ کے ساتھ ہیں۔ دونوں نے دعوی کیا کہ ایک طرح سے ان کی گھر واپسی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading