ایم پی، چھتیس گڑھ اور راجستھان تینوں جگہ کانگریس کو اکثریت حاصل : سروے

اے بی پی نیوز-سی ووٹر کے ذریعہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں اسمبلی انتخابات سے قبل کرائے گئے تازہ اوپینین پول یعنی سروے میں بی جے پی کا کمل مرجھاتا ہوا اور کانگریس کا ہاتھ تالیاں بجاتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ تینوں ہی ریاستوں میں کانگریس نہ صرف مکمل اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے بلکہ اگست میں اے بی پی نیوز-سی ووٹر سروے کے مقابلے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہے۔ ایم پی میں شیوراج سنگھ چوہان، چھتیس گڑھ میں رمن سنگھ اور راجستھان وسندھرا راجے کا آفتاب غروب ہو رہا ہے تو کانگریس کی یوتھ ٹیم فتح کا پرچم لہراتی ہوئی وارد ہو رہی ہے۔

مدھیہ پردیش:

سب سے پہلے بات کرتے ہیں مدھیہ پردیش کی جہاں شیو راج چوہان سے کسان اور نوجوان دونوں پریشان ہیں۔ 230 اسمبلی سیٹ والی اس ریاست کے سروے میں دکھایا گیا ہے کہ اس ریاست میں کانگریس کو 42.2 فیصد، بی جے پی کو 41.5 فیصد اور بقیہ کو 16.3 فیصد ووٹ ملیں گے، اور اگر سیٹوں کی بات کریں تو کانگریس کو 122 سیٹ اور بی جے پی کو 108 سیٹ ملے گی۔ یہاں دیگر پارٹیوں کو کوئی سیٹ حاصل نہیں ہوگی۔ گویا کہ کانگریس اکثریت حاصل کرتے ہوئے بہ آسانی حکومت تشکیل دیتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

اے بی پی نیوز-سی ووٹر کے ذریعہ اگست میں کرائے گئے سروے سے تازہ سروے کا موازنہ کریں تو ہم دیکھتے ہیں کہ بی جے پی کے ووٹ فیصد میں 1.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ کانگریس کے ووٹ فیصد میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دیگر کے فیصد میں 1.7 کی کمی آئی ہے۔ ووٹ فیصد میں اس اضافہ و کمی کا مثبت اثر کانگریس پر ہی پڑتا ہوا نظر آ رہا ہے کیونکہ گزشتہ سروے کے مقابلے اس بار کانگریس کو 5 سیٹیں زیادہ مل رہی ہیں اور بی جے پی کو 2 سیٹیں زیادہ مل رہی ہیں۔ نقصان دیگر پارٹیوں کو ہو رہا ہے جو 7 سے صفر پر جا چکی ہیں۔

چھتیس گڑھ:

چھتیس گڑھ میں بھی کانگریس کا پرچم بلند نظر آ رہا ہے۔ سروے کے مطابق کانگریس کو 47، بی جے پی کو 40 اور دیگر کو 3 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ رمن سنگھ سے ناراض لوگ اس ریاست کی 90 سیٹوں کے لیے کانگریس کو 38.9 فیصد اور بی جے پی کو 38.6 فیصد ووٹ دے رہے ہیں۔ بقیہ پارٹیوں کے حصے میں 22.5 فیصد ووٹ جا رہے ہیں۔ یہاں اکثریت کے لیے 46 سیٹوں کی ضرورت ہے جو کانگریس کو ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، لیکن بی جے پی سے اس کا مقابلہ بہت سخت ہے۔ ووٹ شیئر میں کانگریس بی جے پی سے محض 0.3 فیصد زیادہ ہے لیکن سیٹوں میں وہ بی جے پی سے 7 قدم آگے ہے۔ بشکریہ قومی آواز ویب سائٹ

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading