ناندیڑ:26ستمبر(ور ق تازہ نیوز)مجلس اتحادالمسلمین میںآج سید معین نے باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی کے ناندیڑضلع انچار ج و بھینسہ مجلس بلدیہ کے چیرمین جناب محمدجابر اور مجلس کے مراٹھواڑہ صدرفیروز لالہ کی موجودگی میں آج چار بجے ایک پریس کانفرنس میں سید معین کی شمولیت کااعلان جناب محمدجابر نے کیا اور سید معین کی گلپوشی کرکے انکا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔
محمدجابر نے کہا کہ اسد الدین اویسی اوراکبر الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر ہی سید معین کی دوبارہ مجلس میں شمولیت ہوئی ہے۔سید معین نے اس موقع پر اسدالدین اویسی ‘اکبرالدین اویسی اور اویسی خاندان سے اپنی سابقہ غلطیوں وبیانات پر معافی مانگی اور کہاکہ وہ پارٹی کے ادنی کارکن کی حیثیت سے پارٹی میں خدمات انجام دیںگے اور انھیںالیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اورنہ ہی پارٹی میں کوئی عہدہ کے خواہشمند ہےں ۔ سید معین نے کہا کہ میرے قائدین جب تک مجھے خود کوئی عہدہ نہیں دیںگے وہ خادم کی حیثیت سے پارٹی کی بے لوث خدمت انجام دیںگے ۔سید معین نے پارٹی قائدین کو اپنا معافی نامہ بھی دیا ہے جو حسب ذیل ہے ۔
