اورنگ آباد: 6ستمبر(ورق تازہ نیوز) لوک سبھا انتخابات میں ایم آئی ایم اور بھاریپ بہوجن مہاسنگھ نے مل کر ونچت بہوجن اگھاڑی قائم کی تھی ۔ جس کے بعد اورنگ آبادحلقہ لوک سبھا چناو میں ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل کامیاب ہوئے تھے ۔ جس کے بعد مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھی دونوں ایک ساتھ چناو لڑیں گے اس بات کافیصلہ کیا گیا تھا لیکن دونوں پارٹیوں میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر گزشتہ چند دنوں سے تعطل جاری تھا۔
یہ بھی پڑھیں
ایم آئی ایم سے اتحاد نہیں ٹوٹا:ونچت اگھاڑی کی وضاحت
لیکن ونچت اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے ایم آئی ایم کو محض 8 سیٹیں دینے کا اعلان کیا تھا جس پر مجلس کے مہاراشٹرصدر امتیا ز جلیل نے شدید ناراضگی وبرہمی کااظہارکیا تھا۔
اسلئے آج 6ستمبر کو امتیاز جلیل نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ونچت اگھاڑی سے ایم آئی ایم علیحدہ ہورہی ہے اور وہ اپنے بل بوتے پر مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی ۔ مجلس صدر امتیاز جلیل کاپریس نوٹ حسب ذیل ہے ۔
