ترک خاتون اول نے وزیراعظم مودی کو نظر انداز کردیا، اس موقع پرنریندر مودی کے چہرے پر شدید شرمندگی کے تاثرات کی ویڈیو وائرل ہو گئی.
جی ہاں، یہ منظر ارجنٹائن میں جی 20 کےاجلاس میں دیکھا گیا، جب اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت20 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران فوٹو سیشن کے لیے نریندر مودی اورترک خاتون اول ایمن اردوان ساتھ کھڑے تھے تاہم جیسے ہی مودی نے ایمن اردگان کی طرف دیکھا ، توترک خاتون اول نے فوراً اپنا رخ دوسری طرف موڑکر مودی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔
ایمن اردگان نے تو مودی کو نظر انداز کردیا لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے نہ چھپ سکا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔