راجوری©:6مارچ( ایجنسیز)جموں کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔ تاہم فی الاوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر ضلع راجوری کے نوشہرہ اور
سندربنی سیکٹر میں بھی بدھ کے روز لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع راجوری کے نوشہرہ اور سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی صبح قریب ساڑھے دس بجے پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندستانی فوج نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور موثر جواب دیا۔